Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025

پاکستانی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلہ

اسلام آباد.....وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“ اور بحرین نیوز ایجنسی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے احترام رمضان (ترمیم بل 2017 ئ) کی خلاف ورزی پر سزائیں بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی کی سفارش کی توثیق کردی جس کے تحت روزے کے دوران تمام سینما او رتھیٹرز بند رکھے جائیں گے۔ کابینہ نے زرعی، تجارتی اور صنعتی قرضوں سے متعلق ترمیمی سفارش کی توثیق موخر کردی۔ اس ترمیم کے بعد سائبر الیکٹرانک اور آئی ٹی کے ذریعے جرائم شیڈول میں شامل ہونگے۔
 
 

شیئر: