Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

دیپیکا کا دبنگ انداز

بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا ایک نیا اور دبنگ اندازسامنے آیاہے۔رعب دار پولیس افسر کے روپ میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی ۔ دیپیکا ایک اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے پولیس کی وردی خاکی پتلون اور سفید قمیص پہنی ہوئی ہے اور آنکھوں پر کالا چشمہ ہے ۔ وہ ایک منفرد انداز میں دکھائی دے رہی ہیں ۔اس روپ میں اداکارہ سستانے کیلئے پولیس جیپ پر بیٹھی ہیں جہاں ان کے اردگرد اشتہار کی ٹیم کے افراد موجود ہیں۔ مداحوں میں دیپیکا کے اس دبنگ انداز کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
 

شیئر: