ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر امریکی پابندیاں، ایران کی شدید مذمت
تہران ۔۔۔ایران نے امریکہ کی جانب سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی پر پابندیوں کے اعلان کی شدید مذمت کی اور امریکی اقدامات کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی مخالفت میں تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ امریکی اقدامات کا سنجیدگی سے جواب دیں گے۔امریکہ نے گزشتہ روز ایرانی عدلیہ کے سربراہ سمیت 4 ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا ۔ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہتھیاروں کے پھیلائو کے الزامات پر عائد کی گئی ہیں۔