Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جرمنی میں شریعہ گروپ قائم کرنے والوں پر دوبارہ مقدمہ

برلن۔۔۔جرمنی کی وفاقی عدالت برائے انصاف نے ملک میں شریعہ گروپ قائم کرنیوالے افراد کو بری کرنے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔اس گروپ کے ارکان جرمنی کے مغربی شہر وْوپرٹال کی گلیوں میں گشت کرکے شراب نوشی، جوا کھیلنے اور موسیقی کے حوالے سے اپنی تشریحات کے مطابق اصولوں پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کرتے تھے۔ پولیس نے اس گروپ کے 7 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جنھیں ماتحت عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: