Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستانی فنکار ہم آواز

 قصور میں کمسن زینب کے اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کے سانحے کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے پاکستانی شوبز ستارے بھی میدان میں آگئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شوبز ستاروں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔کراچی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فنکاروں نے واقعے کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیاگیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مقتولہ بچی زینب کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،بچوں کو چپ کروانے کی بجائے انہیں جواب دینا ہوگا۔ معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہاکہ پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ زیادتی کا نشانہ بنتاہے بچوں کیخلاف تشدد روکنے کیلئے نصاب میںمضامین شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: