Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کپور خاندان سے موازنہ درست نہیں،مومل شیخ

لالی وڈاداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ کپور خاندان 5 نسلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کر رہا ہے، ہمارے خاندان کا بالی وڈ کے کپور خاندان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے والد جاوید شیخ کے بعد میرا بھائی شہزاد شیخ اور میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی جبکہ پھوپھی زاد شہروز سبزواری اور میرے پھوپھا بہروز سبزواری بھی شوبز کی دنیا میں کام کررہے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ہمارا کپور فیملی سے موازنہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں کامیابیوں کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے اور میرے والد جاوید شیخ نے میری اور بھائی کی کسی طرح سے بھی سفارش نہیں کی۔
 

شیئر: