Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
تازہ ترین

وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ ہیڈ کوارٹر چراٹ

راولپنڈی .... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ایس ایس جی ہیڈکوارٹر چراٹ کا دورہ کیا اور کمانڈوز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایس جی کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں ایس ایس جی سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس جی کے جوانوں نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
 

شیئر: