Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جنوبی اور شمالی کوریا نے ملٹری ہاٹ لائن بحال کردی

 سیول۔۔۔جنوبی کوریا اور شمالی کوریا نے عسکری حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلئے ملٹری ہاٹ لائن کے معمول کے آپریشن کا آغاز کردیا ۔ سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملٹری ہاٹ لائن کی بحالی پر دونوں کو ریائی عسکری حکام کے درمیان 5منٹ تک آزمائشی رابطہ کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آزمائشی رابطے کے دوران کوئی خصوصی بات چیت نہیں ہوئی ۔

شیئر: