شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل منتقل کردئیے
سیول … جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے دورمار میزائل دارالحکومت سے باہر منتقل کرنا شروع کر د ئیے۔ جنوبی کوریا اور امر یکہ کے خفیہ اداروں کے مطابق پیانگ یانگ کے شمالی نواحی علاقے سانوم ڈونگ سے میزائلوں کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہاں بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی فیکٹری ہے۔ اس رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل کس مقام پر منتقل کئے گئے ۔ سیول حکومت نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اگلے ایام میں مزید اشتعال انگیزانہ اقدام اٹھا سکتا ہے۔