Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

شمالی جدہ میں 2منزلہ عمارت منہدم

خاندان کا سربراہ ، اہلیہ اور 4بچے شامل تھے، ترجمان شہری دفاع کرنل سرحان
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) شہری دفاع کے اہلکاروں نے شہر کے شمالی علاقے میںگرنے والی 2 منزلہ قدیم عمارت کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے اردونیوز کو بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ شہر کے شمالی علاقے میں ایک قدیم عمارت گرگئی ۔ منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنا شروع کر دیا ۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ کرنل سرحان نے مزید بتایا کہ امدادی کارروائی میں ہلال احمر کے یونٹس نے بھی حصہ لیا جنہو ںنے زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کی اور انہیں اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سربراہ خانہ اسکی اہلیہ اور 4 بچے شامل تھے ۔

شیئر: