Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایشوریہ نے فلم سے انوشکا کی چھٹی کرادی

ایشوریہ آج بھی فلموں کی معروف ہیروئن کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔حال ہی میں ایشوریہ نے ایک فلم سے انوشکا کی چھٹی کروادی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشوریہ کو ایک نئی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس میں اس سے قبل انوشکا شرما کے کام کرنے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں تاہم فلمسازوں کی جانب سے انوشکا شرما کی بجائے فلم کیلئے ایشوریہ رائے کا نام فائنل کرلیاگیا ہے ۔بتایاگیاہے کہ انوشکا نے فلمی مصروفیات کے باعث اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے سے انکار کردیاتھا۔ایشوریہ رائے' جیسمین' میں کام کریں گی۔وہ ' فنے خان ' کی شوٹنگ کررہی ہیںتاہم اس دوران ہی ایشوریہ کو دو نئی فلمیں مل گئی ہیں۔اس سے قبل انہیں ' دن اور رات'نامی فلم میں کاسٹ کیاجاچکاہے ۔
 

شیئر: