جدہ .... وزارت تجارت کے ماتحت تفتیشی ٹیموں نے پہلے ریاض اور اس کے بعد جدہ میں تمباکو مصنوعات کے 2اڈوں پر چھاپہ مارا۔ غیر قانونی طریقے سے تمباکو تیار کررہے تھے۔ الخمرہ محلے سے 21.5ٹن خام تمباکو ضبط کیا گیا۔ 3ٹن سے زیادہ کوئلے فروخت کرنے کیلئے رکھے ہوئے تھے۔ تفتیشی ٹیموں نے سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے 2مراکز کا بھی پتہ لگایا۔ دونوں کو سربمہر کردیا گیا۔ مالکان کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا۔ اس سے 24گھنٹے قبل تفتیشی ٹیموں نے ریاض میں موبائل اور ساڑھے 27لاکھ نقلی اشیاء ضبط کی تھیں۔