Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

جائز اور ناجائز میں فرق کا مطالبہ

 ریاض.... مشیر ایوان شاہی اور سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت کیجانب سے مقرر کئے جانے والے ٹیکسوں اور شرعی طور پر ممنوعہ ٹیکسوں کے درمیان فرق کیا جائے۔ جو لوگ دونوں میں خلط ملط کررہے ہیں وہ اسلامی احکام سے نادانی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حکومت سڑکیں، اسپتال قائم کرنے اور رفاہ عام کے وسائل فراہم کرنے کیلئے ٹیکس لیتی ہے یہ جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں جبکہ ممنوعہ ٹیکس وہ ہے جو زبردستی لوٹ مار کے ذریعے لیا جاتا ہے اور اس کا مقصد عوام یا ملک کی خدمت نہیں ہوتا۔ 

شیئر: