Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

فلسطینی سیامی بچوں کا آپریشن کامیاب

ریاض .... ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر فلسطینی سیامی بچوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کا آپریشن کامیابی سے انجام دیدیا گیا۔ آپریشن ٹیم کی سربراہی مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کی۔ حنین اور فرح کا آپریشن 13گھنٹے تک جاری رہا۔ 8مرحلوں میں انجام دیا گیا۔ وزارت نیشنل گارڈ کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں کنگ عبداللہ اسپتال برائے اطفال میں آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹر الربیعہ نے سیامی بچوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے والے 45ویں آپریشن کی کامیابی پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس قسم کے آپریشنوں میں پوری دنیا میں اول ہوگیا ہے۔
 

شیئر: