Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سلمان کو قتل کی دھمکی

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو اپنی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' کی ریلیز پر جہاںبے پناہ شہرت اور کامیابیاں مل رہی ہیں وہیں سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔انہیں راجستھان کے گینگسٹر نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان کیخلاف کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے پر جودھپور کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے وہ عدالت میں پیشی کیلئے وہاں گئے انہیں دیکھ کروہاں موجود گینگسٹر نے انہیں جان سے مارڈالنے دھمکی دی ہے۔ اس گینگسٹر کا تعلق اسی علاقے سے ہے جہاں سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیاتھا۔ 

شیئر: