Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسپتالوں میں مشینیں خراب ہیں کسی کو ہوش نہیں، چیف جسٹس

لاہور ..... نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت دوبارہ سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار بنچ کی صدارت کررہے ہیں۔ انہوں نے نجی میڈیکل کالجز کے مالکان او رچیف ایگزیکٹیو افسران کو عدالت میں طلب کیا تھا جو حاضر ہوگئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسپتالوں میں مشینیں خراب ہیں اور کسی کو ہوش تک نہیں۔ اگر صحت اور تعلیم بہتر نہیں ہوتی تو میں اورنج ٹرین روک دونگا۔

شیئر: