Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آر ڈی برمن کی دھنیں آج بھی مقبول

بالی وڈ کے مشہور و معروف موسیقار آر ڈی برمن کی موت کو 23 برس بیت چکے مگر ان کی موسیقی سننے والوں میں آج بھی بے پناہ مقبول ہے۔موسیقار آر ڈی برمن کا پورا نام راہل دیو برمن تھا۔ ان کی بنائی ہوئی دھنیں اور گیت بالی وڈ انڈسٹری کا خاصہ ہیں۔ان گیتوں نے برمن کو موسیقی کی دنیا میں علیحدہ پہچان دلائی ۔لگ بھگ 33 برسوں تک فلمی دنیا پر اپنی دھنوں سے راج کرنےوالے آر ڈی برمن نے60 کی دہائی میں بحیثیت موسیقار اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا ۔آر ڈی برمن 23 برس قبل حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے ۔
 

شیئر: