Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

کراچی میں 6دہشتگرد گرفتار

کراچی..... پاکستان رینجرزسندھ اورکاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملزمان نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ شرع کر دی تا ہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان استاد اسلم گروپ کےلئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت رفیع اللہ عارف عرف قاری،عبدالماجد عرف مفتی،محمد یونس عرف انس عرف یوسف سلیم،محمد رزاق عرف شل داد ا، شمس الہدا عرف مولوی،عمر خالق عرف حسین، محمد جنید عرف عبدالمنان، جنید احمد،خان بہادر،عبدالغفار عرف ابو ہریرا،محمد زین العابدین عرف صدیقی عرف سیف اللہ،سیف اللہ عرف سیفو، محمد آصف عرف ڈاکٹرعرف لنگڑا، ثنا اللہ عرف ثنا، عبدالعزیز عرف کامران اور عمر علی زرگر کے ناموں سے کی گئی ہے ، جنہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: