Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

عمران کی ساتھی اداکارہ الیسا کسمپرسی کے عالم میں

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ الیسا خان ان دنوں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ الیسا ،عمران ہاشمی کی فلم آئینہ میں رومانوی کردار ادا کر چکی ہیں۔ الیسا خان کو ان کی والدہ اور بھائی نے گھر سے نکال دیا تھا ۔ اداکارہ نے اپنے ایک دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ وہ انہیں ڈراتا دھمکاتا تھا۔ اس نے ایک وڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ بھی کر دی تھی تاہم ممبئی پولیس کے ایکشن کے بعد وڈیو کو ہٹوادیا گیا لیکن اداکارہ کو کسمپرسی کی حالت میں بے گھر ہوکر دہلی کی سڑکوں پر رہنا پڑا۔ واضح رہے کہ الیسا خان کا تعلق وزیر غازی الدین کے خاندان سے ہے جنہوں نے غازی آباد کو آباد کیا تھا۔ 
 

شیئر: