Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

تنخواہیں ہجری کیلنڈ سے نہیں ملیں گی، الجدعان

ریاض ....سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا ہے کہ وزارت شہری خدمات سرکاری ملازمین کیلئے ترغیبات پیکیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ مقررہ وقت پر اعلان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ ان میں سرکاری سیکٹر کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کو شکوہ ہے کہ وہ محنت کرتے ہیں ، اوور ٹائم بھی دیتے ہیں۔ انکی قدر نہیں کی جارہی ۔ وزیر خزانہ سے سالانہ الاﺅنس کی بندش کے موضوع پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اسکا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے مذکورہ امور کا اظہار کیا او رکہا کہ تنخواہیں شمسی نظام کے مطابق ہی دی جائیں گی۔ ہجری کیلنڈر کے حساب سے نہیں۔
 
 

شیئر: