Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نائب وزیراعلیٰ میری پارٹی میں شامل ہوں، ہاردیک

احمد آباد .... گجرات میں چلنے والے سیاسی ڈرامے کے دوران پتی دار انامت اندولن سمیتی کے کنوینر ہاردیک پٹیل نے نائب وزیراعلی نتین پٹیل کو دعوت دی ہے کہ وہ انکی پارٹی میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اتنے اہم رہنما کو کوئی احترام نہیں دے رہی۔ ہر ایک کو چاہئے کہ وہ نتین کا ساتھ دے۔ انہوں نے یہ دعوت اس وقت دی جب نتین سے خزانہ، شہری ترقی اور پیٹرولیم جیسے 3اہم قلمدان واپس لے لئے گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج بھی نہیں لیا حالانکہ کئی وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ ہاردیک نے ہفتے کی صبح صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ نتین نے اپنی پارٹی کیلئے سخت محنت کی ہے۔ اگر وہ بی جے پی چھوڑنے کو تیار ہوں تو ان کا کہناہے کہ 10اراکین اسمبلی بی جے پی چھوڑنے کو تیا رہیں تو ہم انکی حمایت کرینگے۔میں کانگریس سے بھی کہوں گا کہ وہ نتین کو اپنی پارٹی میں شامل کریں اور نہ صرف انہیں عہدہ دیں ۔
 

شیئر: