Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025

امریکہ اور ترکی نے ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ویزا سروس بحال کر دی

انقرہ۔۔ امریکہ اور ترکی نے انقرہ اور واشنگٹن میں ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ویزا سروس بحال کر دی۔ اکتوبر میں امریکہ اور ترکی کے درمیان متعدد امور پر سیاسی اختلاف دوطرفہ ویزا سروس کی معطلی کی صورت میں سامنے آیا تھا۔ گزشتہ ماہ  محدود پیمانے پر ویزا سروس بحا ل کی گئی تھی جسے اب مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا عندیہ بھی ملتا ہے۔ انقرہ میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے بعد امریکہ نے ترکی میں قونصلر سروسز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

شیئر: