Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

سفید چینی زخم اور سوجن ختم کرنے میں نہایت مفید، ترک ماہرین

     انقرہ  - - - - - - ترکی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت کے لیے مضر سفید چینی جسمانی زخم بھرنے، ہاتھوں کی صفائی، سوجن ختم کرنے ، بسکٹس کو تازہ رکھنے سمیت  پھولوں کی تازگی اورگھاس کے نشان ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انقرہ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید چینی کو صحت کے لیے مضر جانا جاتا ہے لیکن اس کے کچھ حیرت انگیز فائدے ہیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ان میں  سے فائدہ  جسمانی زخموں کا بھرنا ہے ۔ اگر چینی کو زخموں پر  چھڑک دیا جائے تو زخم جلدی بھرنے لگتے ہیں۔  انگلی کو پانی سے بھگو نے کے بعد  چینی میں ڈال کر ہونٹوں پر لگایا جائے تو ہونٹ تروتازہ  اور جلد ملائم ہو جاتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک چمچہ چینی ، ایک چمچہ چاول کا آٹا اور ایک چمچہ دودھ کو ملا کر تیار کردہ  آمیزہ کو تھوڑا تھوڑا کرکے چہرے پر لگائیں، پانچ منٹ تک مالش کرنے کے بعد  سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تو چہرہ صاف ستھرا اور جلد ملائم ہوجائے گی  اس عمل سے کیل مہاسے بھی ختم ہو جائیں گے۔ چینی کے دانے بسکٹوں میں رکھنے سے بسکٹ کئی دنوں تک تازہ رکھے جاسکتے ہیں جبکہ چینی کو کپڑوں پر لگے داغ یا نشانوں کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چینی کے دانوں کو کپڑے پر لگے گھاس کے نشان پر ڈال دیں اور ایک گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں، پھرحیران کن نتیجہ پائیں اور پھولوں کو تازہ رکھنے کے لئے 3 چمچے چینی اور 2 چمچے سرکے کو پانی میں شامل کر کے آمیزے میں پھولوں کا گلدستہ رکھ دیں تو وہ کئی روز تک تروتازہ رہے گا۔
 

شیئر: