Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 24 جون ، 2026 | Wednesday , June   24, 2026
بدھ ، 24 جون ، 2026 | Wednesday , June   24, 2026

مکہ جدہ شاہراہ پر تجاوزات ختم

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ کی الشوقیہ بلدیہ کی ٹیم نے مکہ جدہ شاہراہ پر نصب 5بڑے خیمے اور 6ڈیرے صاف کرادیئے۔ کئی عارضی دکانیں بھی ہٹوادیں۔ بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ممدوح عراقی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کارروائی گونر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر کی گئی۔ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے قائم کئے جانے والے خیموں، ڈیروں اور دکانوں کو ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

شیئر: