Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

القریات میں زیورات کی 5دکانوں کو انتباہ

القریات....مکتب العمل کے افسران نے سونے کے زیورات کی دکانوں پر چھاپہ مار کر 5دکاندارو ںکو انتباہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مکتب العمل کے ڈائریکٹر مفضی العنزی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ 5دکانوں میں سعودائزیشن کے فیصلے کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی۔ ایک دکاندار کے پاس ورک پرمٹ ہی نہیں تھا اور وزارت محنت و سماجی بہبود میں اندرا ج بھی نہیں کرایا گیا تھا۔ پیشہ ورانہ خلا ف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ العنزی نے انتباہ دیا کہ مستقبل میں بھی چھاپہ مہم چلتی رہیگی۔
 

شیئر: