انوشکا کی گود میں سوتا بچہ، تصویر وائرل
حال میں شادی کے بندھن سے بندھنے والے جوڑے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اسی حوالے سے پر تکلف تقریب دہلی میں سجی جس میں کوہلی کے ساتھی کرکٹرز نے بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔اس تقریب میں شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔ ایسے میں دھون کے معصوم بیٹے زراور کی انوشکا کی گود میں سوتے ہوئے لی گئی جوسوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی وائرل ہو گئی۔ یہ تصویردھون کی اہلیہ نے اتاری تھی۔