Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شوبز میں بھی منظور نظر کو نوازا جاتا ہے، ایشا نور

 معروف ماڈل و اداکارہ ایشا نور نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملی تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم احباب کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی۔ آج بطور ماڈل واداکارہ میگا پراجیکٹس کر رہی ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔ایشا نور نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی ۔ پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی ہے جس کی ایک وجہ پڑھے لکھے لوگوں کا آگے آنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ایشا نے کہا کہ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کسی فلم میں اسکرین شیئر کرنا چاہوں گی ۔
 

شیئر: