Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سمیتا پاٹل مجھ سے اچھی اداکارہ تھیں،ریکھا

بالی وڈ اداکارہ ریکھا نے کہا ہے کہ سمیتا پاٹل میرے مقابلے میں زیادہ اچھی اداکارہ تھیں ۔معروف اداکارہ ریکھا نے پہلا سمیتا پاٹل میموریل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میرا خیال ہے کہ اس ایوارڈ پر صرف میرا حق ہے اور یہ ایوارڈ سمیتا پاٹل کی بہترین اداکاری، ڈانس کی اہلیت ،کیمرے کے سامنے بلاخوف و خطر عمدہ اداکاری صلاحیتوں اور خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمیتا پاٹیل بہت عمدہ اور زبردست اداکارہ تھیں۔یہ احساس مجھے 30 سال قبل ہوا جب میں نے ان کی فلمیں دیکھیں۔
 

شیئر: