Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کامن ویلتھ چیمپیئن شپ:پاکستانی ریسلرزکے 6میڈلز

جوہانسبرگ: پاکستانی ریسلرز نے کامن ویلتھ چیمپیئن شپ میں 6 برانز میڈلز حاصل کرلئے۔جنوبی افریقہ کے شہر میں جاری اس ایونٹ میں تمام ریسلرز نے اپنی اپنی کیٹیگریز کے کریگو رومن ریسلنگ ایونٹ میں کانسی کے تمغے جیتے جن میں بلال نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 63 کلوگرام میں عبدالوہاب کو یہ اعزاز ملا۔ مدثر نے 67 کلوگرام، غلام غوث نے 72 کلوگرام، امیر احمد نے 87 کلوگرام اور احمد بٹ نے 130 کلوگرام کیٹیگریز میںیہ اعزاز حاصل کئے۔ان کے علاوہ عبدالرحمان نے 77 کلوگرام میں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کیا جبکہ 97 کلوگرام میں طیب رضا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ 3 روزہ ایونٹ اتوار کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ایونٹ میں کینیڈا، برطانیہ، ہند، ویلز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، نائیجیریا اور پاکستان کے ریسلرز نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

شیئر: