Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

5لاکھ ریال چوری کرنیوالے 6ایشیائی گرفتار

ریاض....ریاض پولیس نے سیکیورٹی گارڈ پر حملے کرنے ، زیر تعمیر عمارتوں، گوداموں اور تجارتی مراکز میں چوریاں کرنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ عاجل نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس نے 6پاکستانیوں کو گرفتار کیا یہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں تھے۔ اس گروہ نے 5لاکھ ریال کے قریب چوری کئے۔ ایک ٹرک پر ایک لاکھ 20ہزار ریال مالیت کا مسروقہ سامان لیکر جا رہے تھے۔ ضبط کر لیا گیا۔ 30وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ ان کے قبضے سے ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ، موبائل سیٹ اور شناخت چھپانے کیلئے تیار کردہ متعدد اقامے بھی ضبط کئے گئے۔ معاملہ ریاض پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ 

شیئر: