Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شاہ سلمان اورولی عہد ابوظبی کی ملاقات

 ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض کے قصر میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔ انہوں نے دونو ںبرادر ملکوں کے تعلقات، مختلف شعبوں میںانہیں فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کے طریقوں ، القدس سے متعلق تبدیلیوں او رامریکہ کے منفی فیصلے سے برآمد ہونے والے سنگین نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ انہو ںنے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو کچلنے کے لئے یمن میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی غور وخوض کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب او رمتحدہ عرب امارات نے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے اجراءکا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔ اماراتی سنٹرل بینک کے گورنر مبارک المنصوری نے بتایاکہ امارات اور سعودی سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے اجراءکے لئے کوشاں ہیں یہ کرنسی سرحد پار معاملات میں قابل قبول ہو گی۔ اس کا مقصد نئی کرنسی کے اجراءسے زیادہ ادائیگی کا نیا ذریعہ پیدا کرنا ہے۔

شیئر: