Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ارتھ کی ٹیم واہگہ بارڈر پر

لالی وڈ کی نئی فلم ' ارتھ' کے اداکار شان، محب مرزا اور حمائمہ ملک ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔اسی تشہیری مہم کے سلسلے میں تینوں اداکار پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی علاقے واہگہ بارڈرپہنچے جہاں موجود سیکیورٹی افسران نے فلم کی کاسٹ کا شاندار استقبال کیا۔ اداکاروں کی واہگہ پر تصاویربھی سامنے آئی ہیں۔ لالی وڈ کی ' ارتھ' 1982 میں ریلیز ہونےوالی مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی وڈ فلم کا ری میک ہے جس میں شان نے مرکزی اداکار سمیت بطور ہدایتکار بھی کام کیا ہے۔ یہ فلم21 دسمبر کو سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: