Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

”#زندگی _خالی_ہے“ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

پاکستانی ٹویٹرز کی طرف سے جاری ہونے والاہیش ٹیگ#زندگی_خالی_ہے 13 گھنٹے تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد اور دوسرے اور پھر5ویں نمبر پر چلا گیا۔اس ہیش ٹیگ میں صارفین نے اپنی زندگی کی سب سے ضروری چیز کے بارے میں بتایا کہ کس چیز کے بغیر ان کی زندگی خالی ہے۔کسی نے تعلیم کو سب سے ضروری کہا تو کسی نے اللہ کے بغیراپنی زندگی کو خالی قرار دیا۔
اوبی خان نامی صارف نے کہا کہ زندگی ایمان و اسلام کے بغیر کچھ بھی نہیں بلکہ ایک جانور کی زندگی سے بھی بدتر ہے۔
ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ #زندگی_خالی_ہے_بغیر اللہ سے دعا مانگے۔کبھی کبھار آپ کو صرف دعا مانگ کر انتظار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک صارف نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی خالی ہے اللہ کے بغیر کیونکہ ایسی زندگی کا کوئی پوائنٹ نہیں ہوتا۔
سحر نے ٹویٹ کیا"#زندگی_خالی_ہے_بغیر ماں کے،چاہے آپ جتنے بھی بڑے ہو جائیں،تمہیں ماں کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔
میاں عمر احمد نے کہا کہ زندگی بہن بھائیوں کی لڑائی کے بغیر خالی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ مشکلات کے بغیر زندگی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،زندگی مشکلات کے بغیر خالی ہے۔
مہوش قمر نے کہا کہ زندگی خالی ہے بغیر فیملی،والدین اور دوستوں کے۔
 

شیئر: