Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فہد مصطفی اور مہوش حیات پھر ساتھ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد مصطفی کو ایک نئی لالی وڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیاہے۔ اداکار فہد مصطفی کو فلمساز نبیل قریشی اور فضہ علی نے اپنی اگلی فلم ' لو ڈویڈنگ' کےلئے بطور ہیرو چن لیاہے ۔نامعلوم افراد'فلم میں نبیل اور فضہ کےساتھ کام کرنے کے بعد اب ایک بار پھر فہد مصطفی ان کی اگلی فلم کا حصہ ہوں گے۔ بتایاجارہاہے کہ اس فلم میں اداکارہ مہوش حیات، فہد مصطفی کےساتھ اداکاری کریں گی۔گزشتہ برس پاکستانی فلم 'ایکٹر ان لا ' میں اداکاری کے بعد دونوں اداکارایک مرتبہ پھر پاکستانی سینما اسکرین پرایک ساتھ دکھائی دیں گے۔فہد مصطفی ان دنوں اپنی فلم ' جوانی پھر نہیں آنی ٹو' کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
 

شیئر: