Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

مطاف کارڈ کی تردید

مکہ مکرمہ .... حرم مکی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ العصیمی نے واضح کیا ہے کہ مطاف صرف احرام پہنے زائرین کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ عام زائرین کو مطاف میں جانے کی اجازت نہیں ۔ معتمرین کو مطاف میں جانے کیلئے 6دروازے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زمینی منزل اور حرم شریف کی دیگر منزلوں سے طواف کے خواہشمندوں کیلئے دوسرے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ العصیمی نے اس افواہ کو سراسر بے بنیاد بتایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خانہ کعبہ کے طواف کے خواہشمندوں کیلئے اسپیشل کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے لئے کوئی بھی اسپیشل کارڈ نہ جاری کیا گیا اور نہ کیا جائیگا۔ جو بھی احرام میں ہوگا اسے مطاف میں جانے کی اجازت ہوگی۔

شیئر: