لکھنؤ۔۔۔۔ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد فتح جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دوران اور الیکشن کے نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی پرکسی قسم کا جلوس نکالنے پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ رائے شماری کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ریاست کے تمام اضلاع میں نشہ آور مشروبات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔652میونسپلٹیوں میں ووٹوں کی گنتی کیلئے 334مراکز قائم کئے گئے ۔اس کیلئے11ہزار 200ٹیبلز لگائی گئیں۔ووٹوں کی گنتی کیلئے 56ہزاراہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ۔ نتائج ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے۔