Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

یوپی بلدیاتی انتخابات کی رائے شماری جاری

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی14نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی نے ابتک صرف 5نشستیں حاصل کی ہیں۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی آزمائش سمجھے جارہے بلدیاتی انتخابات کی رائے شماری سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کے بعد شروع کردی گئی۔الیکشن کمشنر ایس کے اگر وال نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی صبح 8بجے سے شروع ہوچکی ہے۔ تمام نتائج دیر رات تک آسکتے ہیں۔تینوں مرحلوں میں ووٹنگ 16میونسپل کارپوریشن ،198میونسپل کونسل اور ضلع پنچایتوں کے کے انتخابات ہوئے۔

شیئر: