احمد آباد ۔۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہو ل گاندھی نے گجرات میں انتخابی دورے پر حکمراں جماعت بی جے پی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا ۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی نے گجرات میں گزشتہ انتخابات کے دوران 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 5سال میں 4.72لاکھ گھر ہی بنائے جاسکے۔اس حساب سے وعدہ پورا کرنے میں 45سال بیت جائیں گے۔واضح رہے کہ گجرات میں انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی کے سوالوں کی بوچھاڑسے حکمراں جماعت پریشان ہے۔گزشتہ دنوں رافیل اور امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کے بارے میں راہول نے ٹویٹ کیا کہ چہرے پر شکن ، ماتھے پر پسینہ…ڈرے ڈرے سے صاحب نظر آتے ہیں۔تقریباً22سال سے اقتدار سے دور رہنے کے بعد کانگریس گجرات میں فتح حاصل کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کررہی ہے۔