احمد آباد۔۔۔۔۔گجرات کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہیں۔ 9 اور 14دسمبر کو گجرات میں ووٹنگ ہونی ہے ۔ واضح ہوکہ سیکیورٹی اہلکاراُن ایام میں ڈیوٹی پر ہوتے ہیں لہذا انہوں نے آج ہی ووٹ ڈالے۔بھڑوچ سمیت تمام اضلاع میں سیکیورٹی اہلکار بیلٹ پیپر کے ساتھ ووٹنگ کررہے ہیں۔ کمیشن نے مختلف سیکیورٹی اہلکار اور افسران کو مختلف مقامات پر ووٹنگ کیلئے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیاہے۔ ان سیکیورٹی اہلکاروں کے ووٹوں کی گنتی بھی سب سے پہلے ہوگی۔ انتخابی ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکار ہمیشہ سب سے پہلے ووٹ ڈالتے ہیں۔ پولیس اہلکار اور حکام نے بھڑوچ ہیڈ کوارٹر میں قطار میں کھڑے ہوکر ووٹ ڈالے۔گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے 2مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔9دسمبر کو 89نشستوں کیلئے اور 14دسمبر کو دوسرے مرحلے میں 93نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔