واشنگٹن۔۔۔ رواں سال امریکہ نے افغانستان کے لیے فضائی ذرائع سے اسلحے کی فراہمی 3گناکر دی ہے جبکہ سیکڑوں فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی افواج کے اعلیٰ کمانڈر جنرل جان نکلسن نے گزشتہ روز بذریعہ ٹیلی کانفرنس بتایا ہے کہ اضافی فضائی طاقت کی فراہمی کے نتیجے میں افغانوں کے لیے طالبان کیخلاف زیادہ جارحانہ طریقہ کار اپنانے میں مدد ملی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے تحت افغانستان میں امریکی افواج کو نئے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے مزید فضائی طاقت میسر آئی ہے۔