Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

امریکہ، فائرنگ کے واقعات میں 26 ہلاک

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلنس آرکائیو کے نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 61 واقعات درج کیے گئے۔فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست پینسلوانیا، لوزیانا، اوہائیو اور نیویارک میں پیش آئے۔ادارے کے مطابق فائرنگ کے ان واقعات میں کم سے کم 26 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔40 سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروپوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانون نہیں بنا سکا ۔
 

شیئر: