Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی لباس بھی کام نہ آیا

حائل.... وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ کمیونیکشن کمپلیکس میں سعودیوں کے لئے مخصوص پیشے پر کام کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ تفتیشی ٹیموں کے اہلکاروں کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے سعودی لباس زیب تن کرکے کمیونیکیشن شاپ پر کام کررہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت سعودی لباس زیب تن کیا ہوا غیر ملکی ٹیلیفون پر رابطے میں مصروف تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کس کا حلیف؟

شیئر: