جدہ .... پاکستان سے آنے والی معتمر خاتون کا آپریشن کامیاب رہا ۔ائیر پورٹ اسپتال کے اہلکاروں نے ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضہ کی حالت دیکھتے ہوئے اس کا فورا آپریشن کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق پاکستان سے آنے والی 32 سالہ معتمر خاتون جو کہ شوگر کی مریضہ ہے جن کی شوگر کا لیول اچانک بڑھ گیا جس سے انکی حالت خراب ہو گئی ۔ خاتو ن جدہ ائیر پور ٹ پر بے ہوش ہو گئی جس پرائیر پورٹ پر متعین طبی یونٹ نے مریضہ کا معائنہ کیا اور انکی نازک حالت کے پیش نظر فوری آپریشن تجویز کیا گیا ۔ ہوائی اڈے پر آپریشن کی سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے خاتون کو فوری طور پر شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون کی نازک حالت دیکھتے ہوئے انکا فورا ًآپریشن کر دیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کو بروقت طبی امداد ملنے اور فوری اسپتال پہنچانے کی وجہ سے انکا آپریشن کامیاب رہا ۔ مریضہ کا شوگرلیول ہائی ہوجانے کی وجہ سے اگرچہ پیچیدگیاں پیدا ہو گئی تھی مگر طبی ٹیم نے کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پہلے انکی شوگر کو کنٹرول کیا اور بعدمیں آپریشن کر دیا ۔