Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فزیو تھراپسٹ پر سوئی سے حملہ

ممبئی۔۔۔۔جے جے اسپتال کے اوپی ڈی شعبہ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب نشے کا عادی ایک شخص فزیو تھراپسٹ پر سوئی سے حملہ کرکے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق جے جے اسپتال کے اوپی ڈی شعبہ میں چیک اپ کے دوران ایک شخص نے 30سالہ فزیو تھراپسٹ پر سوئی سے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق حملے میں فزیو تھراپسٹ کو زیادہ زخم نہیں آئے تاہم سوئی کے انفیکشن کا خطرہ ہونے کے باعث آرٹ سینٹر میں اسے جانچ کیلئے بھجوا دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

شیئر: