Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ملاوٹی دودھ کا کاروبار عروج پر

ہردوئی۔۔۔۔۔ضلع میں دودھ میں ملاوٹ کا کاروبار طویل عرصے سے جاری ہے ۔ حد یہ ہے کہ سنتھیٹک دودھ تیار کرکے بڑی مقدار میں شہروں میں پہنچایا جارہا ہے۔ دودھ میں عام طور پر ملاوٹ کیلئے گلوکوز پاؤڈر ، بورک ایسڈ، یوریا اور کئی دیگر اشیاء ملائی جاتی ہیں۔ بڑے پیمانے پر دودھ کا کاروبار کرنے والے دودھ میں گلوکوز پاؤڈر کو پانی کے ساتھ ملاکر ڈال دیتے ہیں۔ اس کے بعد گھنٹوں کھولاتے ہیں۔ اس سے دودھ میں ملاوٹ کا اندازہ نہیں ہوپاتا لیکن یہ سنتھیٹک دودھ ہوجاتا ہے ۔ ضلع میں یہ کاروبار سنڈیلا، مادھوگنج، ملاواں علاقوں میں چل رہا ہے۔ یہاں سے دودھ میرٹھ، غازی آباد، بلند شہر ، متھرا وغیرہ شہروں میں بھیجا جاتا ہے۔

شیئر: