Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

شوہر کے ٹکڑے کرکے بیگ میں بھردیئے

 نئی دہلی -----ہند  میں خاتون نے آشنا کے چکر میں شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اعضا کپڑوں کے بیگ میں بھر دیے۔ ذرائع کے مطابق ریاست ہریانہ میں عدالت نے خاتون کو شوہر کا انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی، پولیس کا کہنا ہے خاتون نے گزشتہ سال اپریل میں شوہر کو قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑ ے کرکے اسے کپڑوں کے بیگ میں بھر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کسی اور شخص کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنے کے لیے  شوہر سے چھٹکارا چاہتی تھی۔واقعے کا علم  اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر کی بہن اور بھائی گھر   آئے اور بھائی کا پوچھا لیکن خاتون نے کوئی خاطرخواہ جواب نہ دیا جبکہ بہن نے دوسرے کمرے سے بدبو آنے  پر کمرے میں پڑا بیگ جیسے ہی کھولا تو اس میں اس کے بھائی کی سر کٹی لاش موجود تھی۔

شیئر: