Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اوپرا ونفرے کی سائنس فکشن فلم کی جھلک

معروف امریکی پروگرام میزبان اور اداکارہ اوپرا ونفرے کی سائنس فکشن فلم ' اے رنکل ان ٹائم، کا پہلا ٹریلر پیش کردیاگیاہے۔ خبروں کے مطابق، اے رنکل ان ٹائم،3 ایسے بہن بھائیوں کی کہانی ہے جن کے سائنسداں والد اپنے کسی سائنسی تجربے کے سبب گمشدہ ہوجاتے ہیں۔ ان کی تلاش کیلئے تینوں بہن بھائی خلا کا سفر کرتے ہیں۔ اس دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ فلم میں اوپرا ونفرے سمیت کئی مشہور اداکار کام کررہے ہیں جن میں کرس پائن، اسٹوم ریڈ، زک گیلی، مینڈی کلنگ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم اگلے برس نمائش کے لئے پیش ہوگی۔
 

شیئر: