Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

گلوکارہ گل پانڑہ ایک کروڑ کی نادہندہ

پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ ٹیکس نادہندہ نکلیں۔خبروں کے مطابق گل پانڑہ کے ٹیکس ادا نہ کرنے پر خیبرپختونخوا کے شہرپشاور کے بورڈآف ریونیو  کی جانب سے کئی نوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے بیرون اور اندرون ملک اپنے شو سے بھاری رقم کمائی مگر ٹیکس ادا نہیں کیا۔بتایاگیاہے کہ گل پانڑہ پر ایک کروڑ روپے ٹیکس کی رقم واجب الادا ہے۔بتایاگیاہےکہ گل پانڑہ کو جلد ازجلد ٹیکس کی رقم کی  ادائیگی یقینی بنانی ہوگی بصورت دیگران کی جائداد اور گاڑی قبضے میں لے لی جائےگی۔گلوکارہ گل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مشہور گلوکارائوں میں کیاجاتاہے جنہوں نے پشتو گیتوں سے شہرت حاصل کی۔گل کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی بار پرفارم کرچکی ہیں۔
 

شیئر: