ڈرائیونگ لائسنس امتحان کے فیصلے پر دلچسپ ردعمل
ریاض.... محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد البسامی کے اس فیصلے نے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کا فوری امتحان کالعدم کردیاجائے اور انہیں تربیتی کورس کا پابند بنایا جائے سعودی معاشرے میں مثبت ردعمل پیدا کیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں شہریوں نے اس کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں آباد لوگوں کی سلامتی کی خاطر یہ فیصلہ انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ ڈرائیونگ کے قاعدے وضابطے نظر انداز کرنے کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں۔بعض سعودی خواتین جن میں عبیر شامل ہیں،نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کو بھی تجدید کراتے وقت تربیتی کورس کا پابند بنایا جائے۔ بعض لوگ 100 سال بھی گاڑی چلالیں انہیں اچھے ڈرائیور ہونے کا اعزازحاصل نہیں ہوتا۔ کئی سعودی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کو 90گھنٹے یا 120گھنٹے کے بجائے 3سالہ تربیتی کورس کا پابند بنایا جائے۔