Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

سرکاری ملازمین کو انتباہ

ریاض ... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے تحفہ قبول نہ کریں۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ جو سرکاری ملازم اپنے یا کسی اور کیلئے کسی شخص کا کام کرنے سے قبل کسی تحفے کی فرمائش کریگا وہ سرکاری اثر و نفوذ کا ناجائز استعمال کرنے والا شمار ہوگا۔ اسے رشوت ستانی کی سزا دی جائیگی۔
 

شیئر: